لیڈی گاگا نے نئی اسٹوڈیو البم، آرٹ پاپ، لانچ کر دی

Lady Gaga

Lady Gaga

نیو یارک (جیوڈیسک) پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا نے نیویارک میں ایک رنگا رنگ تقریب میں اپنی نئی اسٹوڈیو البم، آرٹ پاپ، لانچ کر دی۔ اس موقع پر ایک فینسی ڈریس شو کا بھی اہتمام کیا گیا۔

لیڈی گاگا کی البم کی ریلیز انہیں کولہے پر چوٹ لگنے کی وجہ سے تاخیر سے ہوئی اس وجہ سے انہوں نے البم کا لیڈ گانا ایپلاز Applause بارہ اگست کو ریلیز کر دیا تھا جو امریکی چارٹ بل بورڈ پر چوتھے نمبر پر آیا تھا۔

تقریب کو دلچسپ بنانے کے لئے لیڈی گاگا نے فینسی ڈریس شو کا اہتمام بھی کیا جس میں انہوں نے اپنا ڈیزائن کیا ہو لباس وولانٹس VOLANTIS پہن اور جیٹ پیک کی مدد سے بیس فٹ تک ہوا میں سفر کیا۔