رومانوی فلم ڈیڑھ عشقیہ کا ٹریلر ریلیزکر دیا گیا

Ishqiya

Ishqiya

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور ورسٹائل اداکار نصیر الدین شاہ کی رومانوی فلم “ڈیڑھ عشقیہ” کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ ڈیڑھ عشقیہ میں شاہی بیگم کے روپ میں ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ کی ادائیں فلم بینوں کو دیوانہ کر دیں گی۔

ٹریلر میں مادھوری کے دیوانے اداکار نصیر الدین شاہ، ارشد وارثی کو عشق کے مقام سکھاتے نظر آ رہے ہیں۔

ڈیڑھ عشقیہ میں اداکارہ ہما قریشی بھی جلوہ گر ہوئی ہیں۔ ہدایتکار ابھیشک چوبے کی یہ کامیڈی اور سنسنی خیز فلم آئندہ سال دس جنوری کو ریلیز ہو گی۔