حسینیت عدل و انصاف کے پیغام کا نام ہے اور ظلم سے نجات کے لئے جدوجہد کرنے والے ہی حسینی کہلاتے ہیں

مصطفی آباد: حسینیت عدل و انصاف کے پیغام کا نام ہے اور ظلم سے نجات کے لئے جدوجہد کرنے والے ہی حسینی کہلاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سید اسرار احمد زیدی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں امن و امان کے قیام اور مذہبی ہم آہنگی کے لئے ضلعی انتظامیہ ڈی سی او سید جاوید اقبال بخاری اور ڈی پی او کیپٹن(ر) جواد القمر کی قیادت میں عملی اقدامات وہ لائق تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ممبران امن کمیٹی اور تمام مکاتب فکر کے علماء کرام ضلع میں امن کی فضا برقرار رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہیں اور انشاء اللہ محرم الحرام عقیدت و احترام اور امن و امان سے منایا جائے گا۔

امام حسین نے یزیدی نظام کے خلاف کلمہ حق بلند کر کے شہادت تو پالی مگر رہتی دنیا تک پیغام چھوڑ دیا کہ دین کے غلبے اور نفاذ کے لیے اس کی جان چلی جائے تو یہ نقصان کا سودا نہیں ہے۔ مسلمانوں کو آج فیصلہ کرنا ہو گا کہ انھوں نے یزید کے ساتھ چلنا ہے یا امام حسین کے نقشے قدم پرچلنا ہے۔