منور حسن کا بیان فوج کا مورال تباہ کرنے کی سازش ہے طاہر حسین

کراچی: پاکستان کی مسلح افواج کو امریکی مفادات کیلئے لڑنے والے کرائے کے قاتل قرار دینا یقینا افواج پاکستان کے مورال کو تباہ کرنے کی کوشش ہی نہیں بلکہ افوج پاکستان کو عوام میں بدنام کرنے اور عوام پاکستان سے افواج پاکستان کی حمایت و تکریم کے خاتمے کی بھی سازش ہے۔

جوآمر وقت کے جمہوریت پر شبخون مارنے سے زیادہ بڑا و قبیح جرم اور آئین کی پامالی سے بڑھ کر غداری کے مترادف ہے جس پر اعلی عدلیہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا وگرنہ اگر مسلح افواج کے خلاف سازشوں کی روایت کو ابتدامیں ختم نہیں کیا گیا تو آگے چل کر ان کا دائرہ وسیع اور ہمارا تحفظ ودفاع کمزور سے کمزور ترین ہوتا ہوا اس مقام پر پہنچ جائے گا۔

جہاں کوئی بھی ہمارے آزاد تشخص کو بڑی آسانی سے پامال کرکے ہمیں غلام بنا لے گا ۔آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے انفارمیشن سیکریٹری طاہر حسین سید نے امیر جماعت اسلامی منور حسن کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کی حب اولوطنی ہرقسم کے شکوک و شبہات سے بالاتر خدمات بیمثال اور قربانیاں لازوال ہیں اور شہدائے افواج پاکستان کو منور حسن کے سرتیفکیٹ کی ضرورت ہے۔

جبکہ عوام کو انسانی لہو کے پیاسے دہشتگردوں سے محفوظ بنانے کے فریضے میں جانیں نذرانہ کرنے والے محافظان پاکستان کی شہادت سے انکاراس با ت کو ثابت کررہا ہے کہ منور حسن کے منہ میں کس کی زبان ہے اور وہ کس کیلئے کام یا کس کی سرپرستی کررہے ہیں۔

اسلئے ایسے سیاسی رہنماں پر تاحیات پابندی اور ان کیخلاف تادیبی کاروائی ملک و ملت کے محفوظ مستقبل کیلئے ضروری ہے جومذہب کا سہارا لیکر فوج اور عوام کے درمیان دیواریں کھڑی کرکے پاکستان کے دفاع کو کمزور کرنا اور نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔