پولینڈ (جیوڈیسک) پولینڈ میں قومی دن پر دارالحکومت وارسا میں فسادات پھوٹ پڑے، مظاہرین نے درجنوں گاڑیوں کو آگ لگا دی اور روسی سفارتخانے پر ہلا بول دیا۔
وارسا میں قومی دن کے موقع پر سالانہ پریڈ جاری تھی کہ اچانک کچھ نقاب پوش افراد نے پتھراؤ شروع کر دیا۔ مظاہرین نے روسی سفارتخانے کی عمارت کا گھیراؤ کیا اور درجنوں گاڑیوں کو آگ لگا دی۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ربڑ بلٹس اور پانی کی توپ کا استعمال کیا اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ مظاہرین کے ساتھ تصادم میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔