عظیم الشان محفل نعت بسلسلہ شہادت حضرت امام حسین اور عظمت صحابہ آج ڈرگ روڈ کینٹ بازار میں منعقد ہوگا

کراچی : انجمن عروج ثناء خوان رسول (فیصل کینٹ ڈرگ روڈ ) کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل نعت بسلسلہ شہادت حضرت امام حسین اور عظمت صحابہ (آج) مورخہ 13نومبر2013ء بروز بدھ بعد نماز عشاء بمقام جامع مسجد گلزار مدینہ ڈرگ روڈ کینٹ بازار کراچی میں منعقد ہوگا۔

تقریب کی صدارت حضرت علامہ سید مسعود شاہ قادری ترمذی اور واقعہ کربلا پر خصوصی بیان سربراہ تنظیم المساجد اہلسنت پاکستان شیخ الحدیث مفتی محمد عابد مبارک المدنی دینگے جبکہ محفل نعت میں بین الاقوامی شہر یافتہ ثناء خوان رسول سید فصیح الدین سہروردی، حافظ طاہر قادری اور فیروز الدین سہر وردی اور دیگر بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کرینگے۔