کانگو: حکومت اور باغیوں کے مابین امن معاہدہ نہیں ہو پایا

Rebels

Rebels

کامپلا (جیوڈیسک) جمہوریہ کانگو میں حکومت اور باغیوں کی ایم 23 نامی تنظیم کے مابین امن معاہدہ پر دستخط نہیں ہو سکے۔

ذرائع کے مطابق کنشاسا حکام نے امن معاہدے کی دستاویز کا ایک مرتبہ پھر بغور جائزہ لینے کے لیے مزید وقت مانگا ہے۔ فریقین کے مابین یہ ملاقات پڑوسی ملک یوگنڈا میں ہوئی۔

یوگنڈا کے حکومتی حلقوں نے بتایا ہے کہ کانگو کی حکومت ایم 23 کے ساتھ امن معاہدے کے بجائے براہ راست جنگ بندی میں دلچسپی رکھتی ہے۔

کنشاسا حکومت کے وفد نے باغیوں کے ساتھ ایک کمرے میں بیٹھنے سے بھی انکار کر دیا تھا۔ کانگو میں قیام امن کے لیے ایک طویل عرصے سے یوگنڈا میں امن مذاکرات کے کئی دور ہو چکے ہیں۔