گجرات: سوئٹزرلینڈ کی ممتاز سماجی شخصیت، معروف شاعرشاہد ہاشمی کے بھانجے عاطف زاہد ہاشمی کی دعوت ولیمہ کی تقریب

گجرات: سوئٹزرلینڈ کی ممتاز سماجی شخصیت، معروف شاعرشاہد ہاشمی کے بھانجے عاطف زاہد ہاشمی کی دعوت ولیمہ کی تقریب محلہ سردار پورہ ہاشمی مارکیٹ میں منعقد ہوئی۔ دعوت ولیمہ میں گجرات بھر سے ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

مہمانوں کا استقبال شاہد ہاشمی، بلال ہاشمی، عبداللہ ہاشمی نے کیا۔ دعوت ولیمہ میں قاضی قمر الاسلام، راجہ ذی وقار، نصراللہ کھوکھر آف کویت سیلنگ، مظہر کھوکھر آف عبداللہ سی این جی، بلال وائیں آف جلالپور جٹاں، کے علاوہ رشتہ داروں اور دوست احباب نے بھرپور شرکت کی۔