ملک حاکم خان بھلیال نے ساتھیوں سمیت ن لیگ کو چھوڑ کر PTI میں شمولیت کا اعلان کر دیا

Malik Hakim Khan

Malik Hakim Khan

سابقہ کونسلر ملک حاکم خان بھلیال نے راجہ یاسر سرفراز خان کی موجودگی میں اپنے ساتھیوں سمیت ن لیگ کو چھوڑ کر PTIمیں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ اس موقعے پر اُن کے بیٹے محمد زاہد اور PTIکے کارکنان مہر محمد عمران اور مہر خضر حیات بھی موجود تھے۔

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے راجہ یاسر سرفراز خان نے کہا کہ ملک حاکم خان سردار محمد اشرف خان (مرحوم) کے قریبی ساتھی تھے اور اس لئے اُن کے ساتھ ہمارے خاندانی مراسم ہیںاُن کی PTI میں شمولیت سے پارٹی کو علاقہ ونہار میں بہت تقویت ملے گی۔

ملک حاکم خان نے اس موقعے پر کہا کہ الیکشن کے موقعے پر اگر سردار سلطان سکندر خان سے بر وقت رابطہ ہو جاتا تو وہ شاہد اُسی وقت پارٹی میں شامل ہو جاتے۔ اَب انشاء اللہ وہ علاقے میں PTI کومضبوط کرنے کے لئے بھر پور محنت کریں گے۔