اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا، سخت فیصلوں کا امکان

Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔ اشیائے خوردنی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے سخت فیصلوں کا امکان ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں نو نکاتی ایجنڈے پر غور ہو گا۔ اجلاس میں پیاز کی برآمد پر پابندی عائد کئے جانے کا امکان ہے جس سے ملک میں پیاز کی قیمتوں میں استحکام آئے گا۔

اجلاس میں چار ملکی گیس پائپ لائن منصوبے کی ایڈ وائزری سروس کے حوالے سے امور زیر غور آئیں گے جبکہ کیپیٹو کو گیس کی فراہمی اور درآمدی یوریا پر عائد ڈیوٹی کا بھی جائزہ لیا جائے گاَ۔