ملک شریف اعوان کی ریٹائرمنٹ کے سلسلے میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا

ملکہ (زاہد مصطفی اعوان عمر فاروق اعوان) گورنمنٹ ماڈل اسلامیہ ھائی سکول ملکہ میں سینئر ای ایس ٹی ٹیچر ملک شریف اعوان کی ریٹائرمنٹ کے سلسلے میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

تقریب میں اساتزہ کرام نے سینکڑوںکی تعداد میں خصوصی شرکت کی چوہدری شبیر رضا ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 115مہمان خصوصی تھے انھوں نے اس موقع پر ماسٹر شریف اعوان کو قرآن مجید کا نسخہ پیش کیا اس کے علاوہ اساتزہ کرام اور سکول انتظامیہ کی طرف سے تحائف پیش کیے گئے تقریب میں شرکت کرنیوالوں میں چوہدری غلام احمد جاوید،چوہدری طفیل اے ای او،چوہدری محمد الیاس اے ای او،ملک افتخاراعوان،خالد حسین اعوان،چوہدری انصر پرویز،ملک احمد حسن اعوان،یاسین پٹواری،ڈاکٹر نشان علی سجاد،سید خالد حسین شاہ بخاری،ملک اشفاق اعوان،ملک فاروق اعوان،ملک یونس اعوان،چوہدری محمد اقبال،چوہدری عبدالحق گلیانہ،ملک بلال اعوان چک ناندنا،حاجی مشتاق گلیانہ،ملک فیصل رشید اعوان ملک فضل کریم،ملک حنیف،جمشید اسلم اعوان،شہزادحسین بٹ،خالدحسین بٹ،ڈاکٹر چوہدری فاروق اصغر ،ملک افضال احمد خاں،سہیل اصغر،ملک طارق مصطفی اعوان ،ملک زاھد مصطفی اعوان،ملک عمر فاروق اعوان خالدلطیف اعوان،ماسٹرمنیراحمد رڑیالہ،ماسٹر عاشق اعوان،شاھدمطلوب اعوان،ملک ملک ارشاد صدکال،ماسٹر مست عمران،ماسٹر غلام حسین،عماربن شبیر،علی حسن ،شبیر ڈی ٹی،شہباز بھٹی،ماسٹر امتیاز،ماسٹر فیاض،سید غلام حسین شاہ،ماسٹر چوہدری فاروق شامل ہیں۔