کراچی : لوکل باڈیز الیکشن کے انعقاد کو انا کا مسئلہ نہ بنایا جائے، بشارت مرزا

کراچی : پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی صدر بشارت مرزا نے کہا ہے کہ لوکل باڈیز الیکشن کے انعقاد کو انا کا مسئلہ نہ بنایا جائے، ایسے وقت میں جب مقناطیسی سیاہی موجودنہیں اور بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے بھی آثار نظر نہیں آرہے الیکشن کمیشن کس طرح انتخابات کا انعقاد ممکن بنا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں میں موجود اور اسمبلیوں سے باہر پاکستان کی تمام جماعتیں اتنی جلدی الیکشن سے مطمئن نہیں ہیں اور دوسے چارماہ کاوقت چاہتی ہیں تاکہ مقناطیسی سیاسی بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور حلقہ بندیوں کا کام مکمل ہو سکے اور قومی اسمبلی جو سب سے سپریم ادارہ ہے اور 18 کروڑ عوام کی ترجمانی کرتا ہے۔

اس نے بھی اس سلسلے میں قرارداد منطور کی ہے اس کے باوجود الیکشن کرانے کا مقصد یہی ہوگا کہ دھاندلی کے زریعے ملک میں انارکی پھیلا دی جاے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں بلاوجہ کی جلد بازی سے ان کی شفافیت مشکوک ہو رہی ہے بہتر یہی ہوگا کہ الیکشن کمیشن اور حکومت کو اپنا کام بہتر طریقے سے کرنے دیا جائے تاکہ منصفانہ اور شفاف الیکشن کا انعقاد ممکن ہوسکے۔