لالہ موسیٰ کی خبریں 12 /11.2013
Posted on November 13, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
رنیاں برادران پر خداوند کی مہربانیاں اور عنایت ہیں جس سے وہ عوامی خدمت کر رہے ہیں،حافظ مہر محمد عمر
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)چوہدری اعجاز احمد رنیاں اور چوہدری اخلاق احمد رنیاں کی جانب سے خدمتگاروں رکشوئوں،سائیکلوں اور دیگر قیمتی انعامات کی تقسیم ان انسان دوستی غریب پروری اور دریا دلی کا منہ بولتا ثبوت ہے،یہ بات حافظ مہر محمد عمر فاروق آف چنوں بھوجہ نے اپنے بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ رنیاں برادران پر خداوند کی مہربانیوں اور عنایات ہیںوہ ان کی انسانوں سے محبت غریب پروری اور مہمان نواز اور بزرگوں کی عزت کی وجہ سے ہے،حافظ مہر محمد عمر فاروق بن ظفر نے مزید کہا کہ چوہدری اعجاز احمد رنیاں غریب طبقہ کی دعائوں سے زندگی میں کامیابیاں و کامرانیاں سمیٹتے رہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں نے میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمد بٹ)پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں نے میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے۔جنرل کونسلر کی سیٹوں پر تحریک انصاف لالہ موسیٰ کے کارکنوں نے نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کی قیادت میں کاغذات نامزدگی میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ دفتر نان ہیڈکواٹر لالہ موسیٰ میں جمع کروائے ۔کاغذات نامزدگی جمع کروانے والوں میں پاکستان تحریک انصاف کے سہیل نواز خان،نوید اختر قریشی ایڈووکیٹ ،غلام عباس بھٹہ،ظفر اقبال قریشی ایڈووکیٹ ،سید زاہد محمود ،سید محمد عمیر،نعیم اختر قریشی،شیخ احتشام افضل،مرزا خرم شہزاد،توفیض الحسن غنی ،میاں ناصر،محمد شہباز،بشیراحمد بٹ،چوہدری محمد اویس اور دیگر شامل ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے دفتر انصاف مرکز لالہ موسیٰ میں سارا دن کارکنوں اور امیدواروں کا رش رہا توقع ہے کہ تحریک انصاف کے یونین کونسلز کے امیدوار آج اپنے کاغذات نامزدگی فارم جمع کروائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلدیہ لالہ موسیٰ میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے انتہائی ناقص منصوبہ بندی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)بلدیہ لالہ موسیٰ میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے انتہائی ناقص منصوبہ بندی اور انتظامات حکمران جماعت کے کارکن عقبی دروازوں سے ریٹرننگ افسروں پر دھاوا بولتے رہے اور من پسند امیدواروں کو پروٹوکول کے ساتھ ریٹائرنگ روم سے اندر لے جانے کی پریکٹس عام رہی،ریٹرننگ افسر کا حقہ لالہ موسیٰ میں زبان زد عام رہا،جبکہ امیدواروں کی دھکم پیل اور ملازمین کی جانب سے ناروا سلوک پر احتجاج کیا گیا کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے آخری روز لالہ موسیٰ میں145امیدواروں نے کاغذات جمع کروا دیئے،جبکہ درجنوں امیدوار تاریخ میں توسیع ہونے پر واپس چلے گئے جو کہ آج سہ پہر چار بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حلقہ کی عوام بزرگوں اور دھڑے کے پر زور اصرار پر صحافی خالد مجید بٹ نے وارڈ نمبر6سے جنرل کونسلر کی سیٹ پر کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)حلقہ کی عوام بزرگوں اور دھڑے کے پر زور اصرار پر صحافی خالد مجید بٹ نے وارڈ نمبر6سے جنرل کونسلر کی سیٹ پر کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے،کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد ڈیرہ پہنچنے پر خالد مجید بٹ کا فقید المثال استقبال،منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں،ڈھولوں کی تھاپوں پر نوجوانوں کا رقص حلقہ کی آواز خالد مجید بٹ کے نعروں سے فضا گونج اٹھی،اس موقع پر امیدوار برائے جنرل کونسلر خالد مجید بٹ نے کہا کہ میں حلقہ کی عوام کا مشکور ہوں جنہوں نے میرا اتنا شاندار استقبال کیا انشاء اللہ آپ کی دعائوں سے کامیاب ہو کر ہنگامی بنیادوں پر آپ کے مسائل حل کرائوں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات یونیورسٹی یو او جی کے زیر اہتمام بی اے کے امتحانات کیلئے داخلہ فارم جانے کی تاریخ مقرر
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)گجرات یونیورسٹی یو او جی کے زیر اہتمام بی اے کے امتحانات کیلئے داخلہ فارم جانے کی تاریخ مقرر جبکہ گذشتہ ماہ ہونے والی رجسٹریشن سلپ متعدد امیدواران کو تاحال نہیں مل سکی،جن طلبہ و طالبات نے بذریعہ رجسٹری یا ٹی سی ایس رجسٹریشن فارم یونیورسٹی آف گجرات حافظ حیات کیمپس ارسال کئے تھے انہیں یونیورسٹری کی جانب سے رجسٹریشن سلپیں موصول نہیں ہوئیں جس کی بناء پر طلباء و طالبات میں تشویش پائی جا رہی ہے طلبہ نے درخواست کی ہے کہ یونیورسٹی آف گجرات انتظامیہ جلد از جلد رجٹریشن سلپیں ارسال کریں تاکہ داخلہ فارم بروقت مکمل کر کے مقررہ تاریخ تک جمع کروائی جا سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جماعت اسلامی لالہ موسیٰ شہر کے مسائل کے خاتمہ اور اسے صاف ستھرا بنانے کے لیے بھر پور عوامی جدوجہدکا آغاز کر رہی ہے،ڈاکٹرعرفا ن احمد صفی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)جماعت اسلامی لالہ موسیٰ کی سیاسی کمیٹی کے صدر و سابق ناظم ڈاکٹر عرفا ن احمد صفی نے کہا کہ جماعت اسلامی لالہ موسیٰ شہر کے مسائل کے خاتمہ اور اسے صاف ستھرا بنانے کے لیے بھر پور عوامی جدوجہدکا آغاز کر رہی ہے،جماعت اسلامی کے امیدواروں نے بلدیہ لالہ موسیٰ کے اکثر وارڈوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں ”ہم ہی ہیں امید صبح نو ”کا نعرہ لے کر میدان میں اترے ہیں اور خدمت ،دیانت،امانت کی بہترین مثالیں قائم کریں گے،انہوںنے کہا کہ لالہ موسیٰ میں وارڈ نمبر1سے حاجی عبدالعزیز گورسی،وارڈ نمبر 2سے چوہدری انیس احمد سہنہ،وارڈ نمبر3سے اظہر اکرام قریشی،وارڈ نمبر5سے اکرام الدین ،وارڈ نمبر12سے حاجی خالدمحمود زرگر اور مرزا محمد امجد وارڈ نمبر13سے رانا امان اللہ وارڈ نمبر14 سے محمد اعظم انصاری اور وارڈ نمبر15سے حافظ ایاز احمد انصاری اور وحید شہزاد نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جبکہ بقیہ وارڈوں سے امیدواروں کے چنائو یا حمایت کا فیصلہ آج کر لیا جائے گا ڈاکٹر عرفان احمدصفی نے کہا کہ مستقبل میں چیئر مین بلدیہ جماعت اسلامی کا حمایت یافتہ ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خواجہ خلیل احمد نے حلقہ کی عوام کے پر زور اصرار پر وارڈ نمبر12سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)خواجہ خلیل احمد نے حلقہ کی عوام کے پر زور اصرار پر وارڈ نمبر12سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے انہوںنے قافلے کے ہمراہ جا کر کاغذات نامزدگی جمع کروائے،خواجہ خلیل احمد کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے پر حلقہ کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد ڈیرہ پہنچنے پر خواجہ خلیل احمد کا والہانہ استقبال ،منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں،اس موقع پر خواجہ خلیل احمدنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پیار کا مشکور ہوں انشاء اللہ کامیاب ہوکر نئی تاریخ رقم کروں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم عوامی خادم ہیں ‘ عوامی خدمت کے قائل ہیں،حاجی شوکت محمود بٹ
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) ہم عوامی خادم ہیں ‘ عوامی خدمت کے قائل ہیں ۔ ہم نے ہمیشہ غریب ، مستحقین کیلئے جدوجہد کی اور ہمیشہ عوامی مفادات کی سیاست کی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار جنرل کونسلر محلہ کریم پورہ حاجی شوکت محمود بٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے گزشتہ روز ریٹرننگ آفیسر کو کاغذات نامزدگی جمع کروائے ، حاجی شوکت محمود بٹ کی کامیابی کیلئے اہل علاقہ میں مختلف برادیوں اور معززین علاقہ کی جانب سے انکی حمایت کا سلسلہ جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حلقہ کی عوام نے ہمیشہ محبتوں سے نوازا ہے ، بلدیاتی انتخابات میں سکھ چین گروپ کلین سویپ کرے گا ،چوہدری زبیر انور ایڈووکیٹ
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) حلقہ کی عوام نے ہمیشہ محبتوں سے نوازا ہے ، بلدیاتی انتخابات میں سکھ چین گروپ کلین سویپ کرے گا ۔ ہم عوامی خدمت کا نعرہ لیکر میدان سیاست میں آئے ہیں’ خدمت خلق کے مشن کو آخری سانس تک جاری رکھیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز ماہر قانون چوہدری زبیر انور ایڈووکیٹ نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے مخلص ساتھی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں ، انشاء اللہ عوامی ووٹ کی طاقت سے کامیابی حاصل کر کے حلقہ بھر میں تعمیر و ترقی کے حوالے سے نمایاں تبدیلیاں لائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری عثمان علی کی اہلیہ اور مہر خالد محمود کی صاحبزادی انتقال کر گئیں،نماز جنازہ آج سکھ چین ہائوس لالہ موسیٰ میں پڑھا جائے گا
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمدبٹ ) ممتاز سماجی و مذہبی شخصیت چوہدری عثمان علی (ولد چوہدری اعجاز اختر مرحوم سائیں رلدو سرکار ) کی اہلیہ اور مہر خالد محمود (انکم ٹیکس والے ) آف پرانا لالہ موسیٰ کی صاحبزادی جو رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں تھیں مرحومہ کی نماز جنازہ آج مورخہ 13نومبر بروز بدھ دن 11بجے سکھ چین ہائوس لالہ موسیٰ میں پڑھایا جائیگا ۔ دوست احباب و عزیز و اقارب نماز جنازہ میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوام کی محبتیں ہمارے ساتھ ہیں، بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہو کر عوامی خدمت کی نئی تاریخ رقم کریں گے،شیخ خالدمحمود
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ )عوام کی محبتیں ہمارے ساتھ ہیں، بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہو کر عوامی خدمت کی نئی تاریخ رقم کریں گے ۔ بے لوث خدمت خلق کا جذبہ اپنے والد گرامی الحاج شیخ عبدالخلیل سے ورثے میں ملا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار کائرہ گروپ کے نامزد امیدوار برائے کونسلر وارڈ نمبر 21 شیخ خالد محمود ایم ڈی الخلیل پٹرولیم نے صحافیوں سے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کائرہ برادران کی قیادت میں ہمیشہ عوامی مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے علاقہ میں کروڑوں کے ترقیاتی منصوبے مکمل کروائے ہیں اور ہر موقع پر دکھی انسانیت کے دکھ درد میں اپنی خدمات سر انجام دی ہیں اور اپنی آخری سانس تک بے لوث عوامی خدمت کا مشن جاری و ساری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوامی ووٹ کی طاقت سے کامیابی حاصل کر کے عوامی محرومیوں کا ازالہ کریں گے،میاں نعمان عارف
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) عوامی ووٹ کی طاقت سے کامیابی حاصل کر کے عوامی محرومیوں کا ازالہ کریں گے ۔ ہم حاجی پورہ سے کونسلر کی سیٹ جیت کر اپنے قائدین MNA چوہدری جعفر اقبال اور MPA چوہدری اشرف دیونہ کو گفٹ کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز راہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) ، امیدوار کونسلر میاں نعمان عار ف نے صحافیوں سے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقہ کی عوام نے ہمیں ہمیشہ اپنی محبتوں سے نوازا ہے ، انشاء اللہ عوامی ووٹ کی طاقت سے کامیاب ہو کر علاقہ میں تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کا سنہرا دور شروع کریں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com