پشاور: دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی عائد

Double Ride

Double Ride

پشاور (جیوڈیسک) محرم الحرام میں سیکورٹی کے پیش نظر پشاور میں دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر ظہیر اسلام کے مطابق پشاور میں آج سے تین دن کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

پشاور میں افغان مہاجرین کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور جن افغان مہاجرین کے پاس کوائف موجود نہیں انہیں فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا جائے۔ پشاور میں اسلحے کے پرمٹ بھی تین روز کے لئے منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔