بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ کی 46 ویں سالگرہ

Juhi Chawla

Juhi Chawla

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ آج اپنی 46 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ اپنے حسن اور دلفریب اداوٴں سے 1984 میں مس انڈیا کا ٹائٹل جیتنے والی جوہی چاولہ نے ایک عرصے تک بالی وڈ کو بھی اپنا اسیر بنائے رکھا۔

1986 میں فلم سلطنت سے اپنا فلمی کیریئر شروع کرنے والی جوسی جوہی نے قیامت سے قیامت میں وہ قیامت مچائی کہ سب کو ہی اپنا گرویدہ کر لیا۔ 25 برس تک 70 سے زائد ہندی فلموں میں کام کرنے والی جوہی چا ولہ کی دیگر کامیاب فلموں میں ڈر، بول رادھا بول، ہم ہیں راہی پیار کے اور عشق سمیت دیگر زبانوں کی فلمیں بھی شامل ہیں،جوہی چاولہ نے اداکاری کے ساتھ ساتھ کئی فلموں میں ہدایت کاری کے بھی جوہر دکھائے ہیں۔