کراچی: امام بارگاہ کے نزدیک دھماکے، 11 زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے پہاڑ گنج میں امام بارگاہ کے نزدیک وقفے وقفے سے دو دھماکے ہوئے۔ پہلا دھماکا رات ساڑھے 9 بجے کے قریب ہوا جس میں ایک بچے سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔ دوسرا دھماکا رات 10 بجے کے قریب اس وقت ہوا جب علاقے کو کلیئر کیا جا رہا تھا۔ دوسرے دھماکے میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔

دھماکوں میں رینجرز اہلکار، ایک بچہ نجی ٹی وی کا کیمرہ مین اور رپورٹر بھی شامل ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ایمبیولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دھماکوں کے بعد شہر بھر کی سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔