کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں بچی سمیت 4 افراد قتل

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں بچی سمیت چار افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔

لیاری جونا مسجد کے قریب فائرنگ سے زخمی ہونیوالی پانچ سالہ نادیہ اسپتال میں دم توڑ گئی۔ لیاقت آباد میں ستائیس سالہ حامد کو قتل کر دیا گیا۔

پرانی سبزی منڈی کے قریب فائرنگ سے بھی ایک شخص مارا گیا۔ ادھر کالا پل کے قریب ذاتی رنجش پر پینتالیس سالہ ہاروت کو قتل کر دیا گیا۔