چمن (جیوڈیسک) فرنٹیر کور بلوچستان نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر کے دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
ایف سی ترجمان کے مطابق بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن میں خفیہ اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے دوران دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جن کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا جس میں پانچ سو سولہ دیسی ساختہ بم اور ایک خودکش جیکٹ سمیت چوبیس سو اینٹی پرسن مائینز اور دو اینٹی ٹینک مائینز کے علاوہ آئی آئی ڈیز، دو سو پچاس ڈیٹونیٹر، چوبیس ٹائمرز اور بارہ سو فیوز شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق بارودی مواد بلوچستان میں تخریب کاری کے لیے لایا گیا تھا۔ گرفتار ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔