سعودیہ اسپورٹس پر بلا وجہ پابندی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ سلیم خمسیانی

کراچی : ڈسٹرکٹ ایسٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ایسٹ کی جانب سے سعودیہ اسپورٹس فٹ بال کلب پر 3ماہ کی معطلی اور 10ہزار روپے جرمانے کے ایک اخباری بیان کے بعد چیئر مین کراچی فٹ بال ایکشن کمیٹی سلیم خمسیانی سیکریٹری اطلاعات اسلم کامریڈ و دیگر ارکان نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کی معروف فٹ بال ٹیم سعودیہ اسپورٹس فٹ بال کلب میں امیر محمد خان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر امیر محمد خان نے کراچی فٹ بال ایکشن کمیٹی کے ارکان کو تفصیلات بتا تے ہوئے کہاکہ آل کراچی جشن سعودیہ اسپورٹس فٹ بال ٹورنامنٹ کے دوران ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ایسٹ کے سیکریٹری نے ان سے کہاکہ میری ٹیم اعظم اسپورٹس ڈرگ روڈ کو ہر صورت میں فائنل تک لانا ہوگا اس کے لئے ریفریز بھی ہم تمہیں دینگے اور ان کی پیمنٹ بھی ہم خود کرینگے جس پر میں نے صاف انکار کرتے ہوئے کہاکہ میرے اس ٹورنامنٹ میں پانچوں ڈسٹرکٹ کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں میں اس میں کسی بھی قسم کی بد دیانتی نہیں کرسکتا اور کسی ٹیم سے ذیادتی نہیں کرسکتا جو بھی ٹیم ٹورنامنٹ میں اچھا کھیل پیش کریگی وہ فائنل کھیلنے کی حقدار ہوگی اس کے باوجود ٹورنامنٹ میں اعظم اسپورٹس کے ہر میچ میں ان کے کھلاڑیوں نے مد مقابل کھلاڑیوں سے بد تمیزی اور بد سلوکی بھی کی اور ان کے من پسند فیصلے نی ہونے پر ریفریز کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

یہ تمام حقائق جاننے کے بعد چیئر مین کراچی فٹ بال ایکشن کمیٹی سلیم خمیسانی ،سیکریٹری اطلاعات اسلم کامریڈ و دیگر ارکان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم سعودیہ اسپورٹس فٹ بال کلب پر پابندی اور جرمانے کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس سے اپنی مدد آپ کے تحت کھیلے جانے والا کھیل فٹ بال مکمل تباہ و برباد ہوجائے گا اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ متاثر اور فٹ بال گرائونڈ ویران ہوجائیں گے ۔اسلم کامریڈ نے اپنے بیان میں کہاکہ فٹ بال کھیل کو مسلسل تباہی کی جانب دھکیلا جارہا ہے اور اس قسم کے غیر جمہوری اور غیر قانونی فیصلے سے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں شامل تمام فٹ بال کلبز کے لئے لمحہ فکریہ ہیں کراچی فٹ بال ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں نے مطالبہ کیا فوری طور پر سعودیہ اسپورٹس فٹ بال کلب کے خلاف فیصلے کو معطل کیا جائے تاکہ فٹ بال کھیل کو مزید ترقی اور فروغ حاصل ہو سکے۔