بغداد (جیوڈیسک) عاشورہ کے موقع پر تین مختلف بم دھماکوں میں بتیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
سیکورٹی فورسز کے مطابق پہلے دو دھماکے بغداد کے جنوبی قصبہ ہافریاہ میں محرم الحرام کے جلوس کے روٹ پر ہوئے۔ بموں کو سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جنہیں جلوس گزرتے وقت ٹائم ڈیوائس سے اڑا دیا گیا جس میں سترہ افراد ہلاک ہو گئے اور متعدد زخمی ہو گئے۔
تیسرا دھماکہ وسطی بغداد میں ہوا جہاں خود کش حملہ آور نے جلوس کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس میں پندرہ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ سیکورٹی فورسز نے جلوسوں کی نگرانی انتہائی سخت کر دی ہے۔