عامر اور کترینہ ’دھوم تھری‘ کی تشہیر میں مصروف

Dhoom 3

Dhoom 3

بالی ووڈ (جیوڈیسک) بالی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور اداکارہ کترینہ کیف نے ممبئی میں آنے والی فلم دھوم تھری کی تشہیری مہم میں شرکت کی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے عامر نے کہا کہ انہیں ایکشن مناظر کی عکس بندی کا خوب لطف آیا کیونکہ ڈائریکٹر امریکا سے آیا تھا اور ایکشن مناظر زبردست تھے۔ انہوں نے کہا انہوں نے اس پہلے بھی ایکشن فلموں میں کام کیا ہے لیکن دھوم کی بات ہی کچھ اور تھی۔ اس کردار میں خود کو ڈھالنے کے لئے انہیں دو برس لگے۔

کترینہ کیف نے عامر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک منجھے ہوئے اداکار ہیں اور ساتھی اداکاروں کی مدد کرتے ہیں۔ فلم بیس دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔