جرمنی نے امریکا سے ڈرونز کی خریداری روک دی

Drones

Drones

برلن (جیوڈیسک) جرمنی نے امریکا سے ڈرونز کی خریداری روک دی ہے۔ ڈرونز سے غیر قانونی قتل نہیں کرنا چاہتے۔

دڑونز کی خریداری روکنے کے لئے ملک کی دو بڑی جماعتوں سوشل ڈیموکریٹس اور کنزرویٹو پارٹی نے ایک معاہدہ کیا ہے جسکا مسودہ اس نے حاصل کر لیا ہے۔ معاہدے میں ڈرونز کے ذریعے غیر قانونی ہلاکتوں کی مذمت کی گئی ہے۔۔

چانسلر اینگلا مرکل کی نئی حکومت نے ڈرونز پالیسی میں تبدیلی کی ہے۔ گزشتہ ماہ عالمی انسانی حقوق کے ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں کے لئے جرمنی کی معاونت کی مذمت کی گئی ہے۔