دولت مشترکہ سربراہی اجلاس، شہزاد چارلس نے افتتاح کیا

Shahzada Charles

Shahzada Charles

کولمبو (جیوڈیسک) سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں دولت مشترکہ سربراہی اجلاس شروع ہو گیا۔ رنگا رنگ تقریب میں تمام ممالک کے سربراہان اور ان کے نمائندوں کے نام انفرادی طور پر پکارے گئے۔

وزیراعظم نواز شریف اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ برطانوی شہزادہ چارلس میزبان سری لنکا کے صدر مہندا راجاپاکسے کے ہمراہ تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے۔

اس موقع پر مقامی روایتی رقص پیش کیا گیا۔ سری لنکا کے صدر مہندا راجاپاکسے نے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ دنیا بھر میں انتہا پسندی اور دہشت گردی بڑھ رہی ہے۔ دولت مشترکہ اجلاس میں 53 ممالک کے سربراہان اور ان کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔