پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میں بھی شکست، رینکنگ 2 درجے گر گئی

Pakistan South Africa

Pakistan South Africa

دبئی (جیوڈیسک) جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پاکستان کو دوسرا ٹی 20 میچ بھی ہرا دیا۔ مہمان ٹیم نے دو میچ کی سیریز 2-0 سے جیت لی۔ پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف دورے کا اختتام بھی ناکامی پر کیا، جنوبی افریقا نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی 6 رنز سے جیت کر سیریز بھی اپنے نام کرلی۔151 رنز کے تعاقب میں پاکستان 9 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنا سکا۔

جنوبی افریقہ کے بولر کیوین پارنیل نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار پھر لے ڈوبی۔ صہیب مقصود اور احمد شہزاد کا بلا چلا لیکن نہ ہونے کے برابر، اس طرح پاکستان کو T20 میں6 رنز سے شکست ہوئی اور مہمان ٹیم نے سیریز 2-0 صفر سے جیت لی ہے۔

ٹی 20 کی نئی آئی سی سی رینکنگ کے مطابق سری لنکا پہلے، بھارت دوسرے، جنوبی افریقہ تیسرے اور پاکستان شکست کے بعد چوتھی پوزیشن پر آ گیا ہے۔