حق پرست اراکین اسمبلی کا میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی میں ماتمی و تازیہ جلوس میں شرکت

کراچی : شاہ فیصل کالونی میں یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا گیا نواسہء رسول سیدنا حضرت امام حسین کی شہادت کی یاد میں شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں سے عزاداروں کے ماتمی جلوس ،شبیہ و ذالجناح اور تازیہ جلوس نکالے گئے جو پر امن طریقے سے اپنے مقرر ہ راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوگئے یوم عاشور پر جلوسوں کے راستوں پر شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کے زیر اہتمام بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مثالی انتظامات کئے گئے تھے۔

حفاظتی انتظامات اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لئے حق پرست اراکین اسمبلی کا تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے رابطہ اور حفاظتی انتظامات کی مکمل نگرانی کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر کے زیر اہتمام عزاداروں کی سہولیات کی فراہمی کے لئے استقبالیہ سبیل اور میڈیکل ایڈ کیمپ قائم کئے گئے تھے ۔حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان اور نشاط ضیاء قادری کا میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی کے ہمراہ یوم عاشور پر شاہ فیصل کالونی مسجد و امام بارگاہ ناصران سے برآمد ہونے والے ماتمی جلوس کی قیادت کرتے ہوئے حق پرست رکن قومی اسمبلی قبال محمد علی خان نے کہا کہ ہر دور میں یزدیت کے سامنے ڈٹ جانا اسوہ حسینی ہمارے لئے قابل تقلید ہے سیدنا حضرت امام حسین کی قربانی سے اسلام ہمیشہ کیلئے زندہ و جاوید ہوگیا امام حسین کا پیغام امن و محبت کا پیغام ہے باطل اور ظالم قوتوں کے سامنے سینہ سپر ہوجانا ہی حسینیت ہے اسلام کے فروغ اور حق پرستی کے پرچم کو بلند کرنے کے لئے حسینی فلسفہ پر عمل کیا جائے۔

شاہ فیصل کالونی میں یوم عاشور پر برآمد ہونے والا ماتمی جلوس شاہ فیصل کالونی نمبر5سے امام بارگاہ کربلا شاہ فیصل کالونی نمبر5پر اختتام پذیر ہوا جلوس کے راستوں پر ماتمی عزاداروں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لئے خدمت خلق فائونڈیشن اور ایم کیو ایک میڈیکل ایڈ کمیٹی اور ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر اور یونٹس کے زیر اہتمام کیمپ قائم کئے گئے تھے جس میں ماتمی عزاداروں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے علاوہ عوام کو رہنمائی فراہم اور شرکاء جلوس کو شربت پلا یا جارہا تھا اس موقع پر شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کی جانب سے بھی ماتمی و تازیہ جلوس کے روٹس پر استقبالیہ و سبیل کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں عوام کو سہولیات کی فراہمی کے ساتھ شرکاء میںشربت اور تبرکات تقسیم کئے گئے جلوس کے دوران حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان اور نشاط ضیاء قادری نے ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر اور یونٹس کے ذمہ دران کے ہمراہ خدمت خلق فائونڈیشن کے زیر اہتمام عزاداروں کو فوری طبی امدادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے قائم کئے میڈیکل ایڈکیمپ کا دورہ کیا اس موقع پرماتمی جلوس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے اراکین اسمبلی نے عشرہ محرم الحرام کے دوران فرقہ ورآنہ ہم آہنگی اتحاد و بھائی چارگی اور قیام امن پر تمام مکاتب فکر کے لوگوں خصوصاً شیعہ عمائدین کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر منتظمین اور شیعہ عمائدین نے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مثالی انتظامات اور سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کے حوالے سے حق پرست قیادت اور اراکین اسمبلی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے بلدیاتی اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اظہار تشکر کیا۔اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی نے شاہ فیصل زون کے تحت عزاداروں کو عشرہ محرم الحرام کے دوران بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مثالی انتظامات اور متظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ خدمات کی انجام دہی پر شاہ فیصل زون کے افسران وعملے کو شاباشی دیتے ہوئے عوامی خدمت اور علاقائی ترقی کے حوالے سے اپنے فرائض اسی نیک نیتی اور تندہی کے ساتھ انجام دینے کی ہدایت کی۔