تحریک انصاف کا بلدیاتی الیکشن عدلیہ کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ

PTI

PTI

لاہور (جیوڈیسک) لاہور تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات کے لیے آٹھ نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا۔ بلدیاتی انتحابات عدلیہ کی زیرنگرانی کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چودھری کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں آٹھ نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا گیا۔

جس کے مطابق تحریک انصاف پنجاب کی قیادت اکیس نومبر کو سیکریٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کرے گی اور مطالبہ کیا جائے گا کہ بلدیاتی انتخابات تجویز کردہ تاریخ پر عدلیہ کی نگرانی میں کرائے جائیں۔ کاغذات نامزدگی اردو میں پرنٹ کیے جائیں حلقہ بندیوں پراپیل کا حق دیا جائے اور ترقیاتی فنڈز منجمد کیے جائیں۔