فرانس (جیوڈیسک) فرانس کے سباسچیئن نے ویلز کار ریلی کا نواں مرحلہ جیت لیا۔ برطانیہ میں جاری کار ریلی کے نویں مرحلے میں ڈرائیورز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ فرانسیسی ڈرائیورز کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ حادثے نے ریس کو مزید سنسنی خیز بنا دیا۔
حادثے میں سابق فارمولا ون ڈرائیور روبرٹ کیوبکا کو گاڑی کریش ہو جانے کے باعث ایونٹ سے باہر ہونا پڑا۔ فرانس کے سباسچئن اوگیئر نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ 34 منٹ 48 سیکنڈ میں طے کر کے برتری حاصل کی 20 سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر بھی فرانس ہی کے ڈرائیور جیری ماٹی لٹوالا رہے۔