عامر اور کترینہ کی فلم دھوم تھری بیس دسمبر کو ریلیز ہو گی

Dhoom III

Dhoom III

مممبئی (جیوڈیسک) ممبئی بالی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور اداکارہ کترینہ کیف کی فلم دھوم تھری 20 نومبر کو ریلیز ہو گی۔ ذرائع سے بات کرتے ہوئے عامر نے کہا کہ انہیں ایکشن مناظر کی عکس بندی کا خوب لطف آیا کیونکہ ڈائریکٹر امریکا سے آیا تھا اور ایکشن مناظر زبردست تھے۔

انہوں نے کہا انہوں نے اس پہلے بھی ایکشن فلموں میں کام کیا ہے لیکن دھوم کی بات ہی کچھ اور تھی۔ اس کردار میں خود کو ڈھالنے کے لئے انہیں دو برس لگے۔ کترینہ کیف نے عامر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک منجھے ہوئے اداکار ہیں اور ساتھی اداکاروں کی مدد کرتے ہیں۔ فلم بیس دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔