موجودہ حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے

کروڑ لعل عیسن: موجودہ حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے۔ میری سفارش کروڑ ہسپتال کے آپریشن تھیٹر اور ایمرجنسی کیلئے 5 کروڑ کامرس کالج چوبارہ کیلئے 5 کروڑ اور فتح پور کروڑ بائی پاس کیلئے 5 کروڑ روپے کی لاگت سے جلد کام شروع کر دیے جائیں گے۔ یہ بات MNA صاحبزادہ فیض الحسن نے گزشتہ روز اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ ملی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی سالوں سے کروڑ ہسپتال کی حالت زار نہایت خراب تھی اور سہولیات کا فقدان تھا۔ خصوصاً ایمرجنسی اور آپریشن تھیٹر کی مناسب سہولت موجود نہیں تھی۔

جس کے باعث میں نے صوبائی حکومت کی جانب سے ملنے والے 15 کروڑ روپے میں سے 5 کروڑ تحصیل ہیڈکوار ہسپتال کیلئے جبکہ تحصیل چوبارہ میں کامرس کالج نہ ہونے کے باعث 5 کروڑ کامرس کالج کی بلڈنگ کیلئے اور 5 کروڑ فتح پور سے کروڑ کیلئے چکوک کے راستے بائی پاس کی تعمیر کیلئے مختص کئیے ہیں جن پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔