رزاق ڈار مسلم لیگی کارکن ہے یوتھ ونگ کے کارکنان فیس بک یا سوشل میڈیا پر کمنٹ نہ کریں PMLN یونان
Posted on November 17, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
ایتھنز: پاکستان مسلم لیگ(ن) یونان کے صدر چوہدری اعجاز احمد، سرپرست اعلیٰ ارشاد احمد بٹ اور میڈیا آرگنائزر سکندر ریاض چوہان کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) یونان کے عہدیداران سے عبدالرزاق ڈار سیکریٹری نشروا شاعت یورپ نے رابط کر کے فیس بک اور سوشل میڈیا پر اپنے خلاف ہونے والی قابل اعتراض مہم سے آگاہ کیا جس پر پاکستان مسلم لیگ(ن) نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے چوہدری خلیل صدر یوتھ ونگ یونان سے بھی رابطہ کیا اور یوتھ ونگ کے تمام کارکنان کو آگاہ کیا۔
وہ فیس بک یاسوشل میڈیاپرکسی قسم کے کمنٹس(رائے)نہ دیں اورکسی بھی ایسے فعل کولائیک نہ کریں جس سے کسی بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکن عہدیداران بالخصوص یونان کے کسی بھی مسلم لیگی کارکن کی دل آزاری ہویااس کے خلاف کچھ لکھا گیا ہو۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عبدالرزاق ڈار مسلم لیگی کارکن ہے اوروہ اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے اور کسی بھی سوشل میڈیا کے گروپ کواس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
وہ کسی بھی کارکن کے خلاف مہم شروع کرے لہذا پاکستان مسلم لیگ(ن) یونان کے صدر چوہدری اعجاز احمد، سرپرست اعلی ٰ ارشاد احمد بٹ اور میڈیا آرگنائزر سکندر ریاض چوہان نے تمام کارکنان پر واضح کیا ہے کہ وہ فیس بک یاکسی بھی سوشل میڈیا پرکوئی بھی کمنٹ نہ کریں اور نہ ہی اختلافی پوسٹ کولائیک کریں انھوں نے واضح کیا کہ پارٹی قواعد و ضوابط کا خیال نہ رکھنے والے کارکنان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ چند روز سے پارٹی کے ایک اہم فیصلے کے بعد سے چند شرپسند موقع کافائدہ اٹھا کرکارکنان کے درمیان نفاق ڈالنے کی کوشش رہے ہیں جس کے باعث فیس بک اورسوشل میڈیا پراظہاررائے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔