سانخہ راولپنڈی کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنا دورہ گجرات ملتوی کر دیا ہے
Posted on November 17, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
ملکہ ( زاہد مصطفی اعوان ) سانخہ راولپنڈی کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنا دورہ گجرات ملتوی کر دیا ہے۔ دورہ گجرات کا دوبارہ اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ تفصیل کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور جو آج یورپین دوستوں کی دوخواست پر گجرات کا دورہ کرنے والے تھے۔
روالپنڈی میں جاری کشیدگی اور کرفیو کی وجہ سے اپنا دورہ گجرات منسوخ کر دیا ہے۔ گورنر پنجاب آج گجرات کا ایک روزہ دورہ کرنے والے تھے ۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے دورے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔