کولمبو (جیوڈیسک) برطانوی شہزادہ چارلس نے سری لنکا میں نفسیاتی امراض میں مبتلا بچوں کے مرکز کا دورہ کیا،جہاں انہہوں نے بچوں کے ساتھ روائتی سری لنکن ڈانس ہوکی کوکی میں حصہ لیا۔ شہزادہ چارلس کولمبو میں ہونے والی دولت مشترکہ سربراہ کانفرنس میں شرکت کے بعد سری لنکا کے مختلف علاقوں کے دورے پر ہیں۔
نووارا کے علاقے میں انہوں نے دماغی اور نفسیاتی امراض میں مبتلا بچوں کے مرکز کا دورہ کیا، انہوں نے بچوں کے ساتھ سری لنکا کا روائتی ڈانس ھوکی کوکی کیا، بچے شہزادہ چارلس کے ساتھ ڈانس کر کے خوشی کا اظہار کرتے رہے۔