مالے (جیوڈیسک) مالدیپ میں صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں عبداللہ یامین نے میدان مار لیا ہے، وہ آج مالدیپ کے نئے صدر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کے نتائج کے مطابق عبداللہ یامین نے حیران کن طور پر کامیابی حاصل کی ہے۔
انہوں نے پہلے مرحلے میں کامیاب ہونے والے اپنے حریف محمد نشید کے مقابلے میں اکیاون فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں، آج ہونے والے مالدیپ کی پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں وہ اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، دوسری طرف محمد نشید نے اپنی شکست کو تسلیم کرتے ہوئے نئے صدر کو مبارکباد دی ہے۔