برازیل کا ساحل سمندر بادبانی کشتیوں سے سج گیا

Sailing Boats

Sailing Boats

برازیل (جیوڈیسک) برازیل کا ساحل سمندر بادبانی کشتیوں کے مقابلوں سے سج گیا، ٹیموں نے لہروں سے ٹکرانے کے لیے خوب اپنا زور بازو دکھایا۔ ایکسٹریم سیلنگ دوہزار تیرہ کا ایونٹ برازیل کے ساحل سمندر پر شروع ہو گیا۔

مقابلے کے پہلے روز کشتی بان ٹیمیں جیت کے لیے پر عزم نظر آئیں۔ ایونٹ میں دنیا بھر سے ٹیموں نے حصہ لیا۔ اومان کی ٹیم دی ویو” نے مقررہ فاصلہ سب سیکم وقت میں طے کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ جبکہ سوئٹزرلینڈ کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی۔ چین کی جانب سے بھی دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔