ملتان اور فیصل آباد میں کشیدگی کے بعد دفعہ ایک سو چوالیس نافذ

Multan Police

Multan Police

ملتان (جیوڈیسک) ملتان اور فیصل آباد میں کشیدگی کے بعد دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے، چشتیاں میں حالات معمول پر آنا شروع ہوگئے، فوج، رینجرز اور پولیس کی پٹرولنگ بھی جاری ہے۔ ملتان میں بوہڑ گیٹ، چوک شہیداں، دولت گیٹ اور گھنٹہ گھر میں دو گروپوں میں تصادم اور بائیس افراد زخمی ہونے کے بعد شدید کشیدگی پھیل گئی، ضلعی انتظامیہ نے حالات کو کنٹرول کرنے کے لئے حساس علاقوں میں فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی ہے۔

صورتحال میں تنا کے باعث شہر میں دفعہ ایک سو چوالیس بھی نافذ کر دی گئی ہے، فیصل آباد میں کشیدہ حالات کے پیش نظر دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر کے سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے اور پولیس کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ پولیس نے شہر کے داخلی راستوں پر چیک پوسٹس قائم کر دی ہیں۔

،شہر میں ڈبل سواری پر پابندی کو یقینی بنانے کے لئے ٹریفک وارڈنز اور پولیس کارروائیاں کر رہے ہیں،چشتیاں میں معمولات زندگی بحال ہو رہے ہیں اور کاروباری مراکز کھلنا شروع ہو گئے ہیں،شہر میں صورتحال میں بہتری کی وجہ سے فوج کو ریزرو میں رکھ کر رینجرز کو بلا لیا گیا ہے۔