کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ علمائے کرام نے فرقہ واریت کو پھیلنے سے روکنے کیلئے مثبت کردار ادا کیا یوم عاشور کے موقع پر جن مدارس اور امام بارگاہوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے اس کا ازالہ کیا جائے۔
ایک بیان میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے عوام صبر اور برادشت سے کام لیکر فساد کی آگ بھڑکانے کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں۔
پاکستان علماءکونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی سے ٹیلی فون پر گفتگو میں الطاف حسین نے علمائے کرام آئندہ بھی پاکستان میں قیام امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔
حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ الطاف حسین واحد سیاسی رہنماء ہیں جنہوں نے سانحہ راولپنڈی کی سب سے پہلے مذمت کی۔ الطاف حسین نے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر تنظیمی اجلاس سے خطاب کیا۔ اجلاس میں سینئررہنما ڈاکٹرفاروق ستار، رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل، عامر خان اور سیف یارخان کو رابطہ کمیٹی میں شامل کر لیا گیا۔