کراچی: سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی میں 2 دن توسیع

Double Rides

Double Rides

سندھ (جیوڈیسک) وزارت داخلہ سندھ نے کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر مزید دودن کی پابندی لگا دی۔

سندھ پولیس نے محکمہ داخلہ کو صوبے بھر میں ڈبل سواری پرعائد پابندی میں مذید دو روز کی توسیع کرنے کی درخواست دی تھی۔

محکمہ داخلہ نے باضابطہ منظوری کے لئے درخواست چیف سیکریٹری سندھ کو بھجوا دی۔ چیف سیکرٹری کی منظوری کے بعد پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔