مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت 22 نومبر تک ملتوی

Musharraf

Musharraf

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی۔

سابق صدر پرویز مشرف نے ایگزیٹ کنٹرول لسٹ سے اپنا نام نکلوانے کے لئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دی ہے جس کی سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل کی عدم موجودگی کے باعث نہ ہو سکی اور سماعت22 نومبر تک ملتوی ہو گئی۔

پرویز مشرف نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اکبر بگٹی قتل کیس سمیت تمام مقدمات میں ضمانت ہو چکی ہے۔ میری والدہ بیمار ہیں ان کی عیادت کے لئے دبئی جانا چاہتا ہوں لہٰذا ای سی ایل سے میرا نام خارج کیا جائے۔