کراچی: سندھ میں سی این جی اسٹیشنز آج سے 3 دن کیلئے بند

 CNG Stations

CNG Stations

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشن آج سے ہفتے میں 3 دن بند رہیں گے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے شیڈول کے تحت پیر18 نومبر، بدھ 20 اور جمعہ 22 نومبرکو سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹے بند رہیں گے۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے پیر کو گیس بندش کی ٕمخالفت کی ہے۔

ایسوسی ایشن کے چیئرمین شبیر سلیمان جی کے مطابق پیر ہفتےکے کام کا پہلا دن ہوتا ہے۔ سی این جی کی بندش سے ٹرانسپورٹروں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔