پنڈی فساد میں معصوم طلباء پر حملہ کرنے والے واضح قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

فیصل آباد : فیصل آباد بھر کی دینی قیادت نے ماتمی جلوسوں کے تمام سابقہ پرمٹ منسوخ کرکے انہیں سڑکوں کی بجائے الگ جگہوں تک محدود کرنے اور پنڈی فساد میں معصوم طلباء پر حملہ کرنے والے واضح قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے جبکہ مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں مرکزی قیادت اور وفاق المدارس کے حکم پر ہر قسم کے احتجاج کیلئے تیار رہنے کا عزم کیا ہے۔

جس میں لاکھوں طلباء وطالبات اور ان کے ورثاء سمیت شہر کے ہر چوک میں دھرنا دینے اور ملک کوجام بھی کیا جاسکتا ہے۔حکومت سانحہ پنڈی میں شہید ہونے والے خاندانوں اور جلوس کے شرکاء کی جانب سے جلائی جانے والی دوکانوں کے مالکان کو حکومت معاوضہ ادا کرے۔ان خیالات کااظہار سانحہ راولپنڈی میں درجنوں معصوم طلبائ، اساتذہ، نمازیوں اور خواتین کی شہادتوں، قرآن پاک ، دینی کتب اور املاک کو جلائے جانے کی مذمت کے سلسلہ میں فیصل آباد ڈویژن کی دینی ومذہبی جماعتوں، مدارس کے اساتذہ و مہتممین، مساجد کے ائمہ، خطبا ،عوامی نمائندوں اور تاجر تنظیموںکے جامع مسجد کچہری بازار فیصل آباد میں منعقدہ احتجاجی مشاورتی اجلاس اور بعدازاں میڈیا بریفنگ میں علماء نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں وفاق المدراس العربیہ فیصل آباد کے ذمہ داران قاری محمد یاسین،مولانا مفتی سید نذیر شاہ بخاری، مفتی محمد طیب، مولانا محمد یوسف اول،مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی ،جمعیت اشاعت التوحید والسنہ کے قاری محمد ریاض،متحدہ علماء اسلام پاکستان کے چیئرمین مفتی محمد ضیاء مدنی،جے یوآئی ف کے مولانا ساجد فاروقی،محمد یوسف انصاری، جے یوآئی س کے قاری عبیداللہ گورمانی،مولانا صابر سرہندی، اہلسنت والجماعت کے مولانا حبیب الرحمن صدیقی،پاکستان علماء کونسل کے مولانا اعظم فاروق،مولانا حفیظ الرحمن ناظم جامعہ قاسمیہ، اتحاد العلماء کے قاری محمد اصغر، صادق صدیقی، مجلس احرار اسلام کے قاری طاہر سلیم،ترجمان وفاق المدراس مفتی محمد یونس سمیت مدارس کے سینکڑوں ذمہ داران اور کارکنوں نے شرکت کی۔انہوں نے کہا عبادت کی آڑ میں دوسرے مسلمانوں کی مذہبی آزادی غصب کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔حکومت اقلیتی فرقے کو شہروں سے دور اپنے مذہبی عقائد پر عمل کیلئے جگہ فراہم کرے۔ مدرسہ تعلیم القرآن راجہ بازار راولپنڈی میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کیلئے مالی امداد ویڈیوز میں واضح قاتلوں کو فوری گرفتار اور راجہ بازار کی ایک سو دوکانوں کے مالکان کو معاوضہ دیا جائے۔ ملک میں موجود تمام عبادتگاہوں کو مکمل تحفظ فراہم کیاجائے جلوسوں کی آڑ میں آگ ہمیشہ اسی فرقہ کی جانب سے لگائی گئی جبکہ مسجد ومدرسہ نے ہمیشہ صبر اور پرامن ہونے کا مظاہرہ کیا۔ یذیدیت کے پیروکاروں نے آج بھی مدرسہ کے قرآن پڑھ کر سیدنا حسین کی سنت زندہ کرتے طالبعلموں کو ذبح کرکے اپنے چہروں سے خود ہی نقاب اٹھا دئیے ہیں۔ اگر حکومت نے ہماری قومی قیادت کے مطالبات تسلیم نہ کئے تو ملک بھر کے ہزاروں مدارس کے لاکھوں طلباء وطالبات سڑکوں پر آکر ملک کو جام کردیں گے۔ پریس کانفرنس کے دوران بتایا گیا کہ میڈیا پر بتائی جانے والی تعداد حقیت سے بہت کم ہے۔ الیکٹرانک میڈیا کے بعض لوگوں کی جانب سے اس واقعہ میں مصلحت کی آڑ لے کر حقائق کو ظاہر نہ کرنا افسوسناک ہے۔ پریس کانفرنس اور قبل ازیں اجلاس کے دوران مطالباتی قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔