باہروال میں چوہدری نواز چیچی کی قیادت میں PTI تاریخی کامیابی حاصل کرے گی۔

ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) باہروال میں چوہدری نواز چیچی کی قیادت میں PTIتاریخی کامیابی حاصل کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار سرپرست پی ٹی آئی یونین کونسل باہروال حاجی شبیر حسین بیگا نے گزشتہ روز انصاف ہائوس بیگا میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ساری سیا سی جماعتوں کو قوم آزما چکی ہے۔ہم نے یو سی باہروال میں تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت کر کے دیکھ لیا۔سارے ایک جیسے اورمفاد پرست ہیں۔صرف پی ٹی آئی عوام کو نئی ، بے لوث اور باکردار قیادت دے گی۔ انہوں نے کہا کہ حاجی نواز چیچی کا پینل بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا۔