لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے، مزید باون افراد خطرناک مچھر کا نشانہ بن گئے۔
موسم سرد ہونے کے باوجود پنجاب میں ڈینگی کے حملے کم نہ ہو سکے، گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ 52 نئے مریض سامنے آ گئے جن میں 39 افراد لاہور میں ڈینگی کا شکار ہوئے۔
اس طرح پنجاب میں مجموعی طور پر ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1987 ہو گئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ عوام کو ڈینگی کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہونا ہو گا اور اپنے گھروں کو ڈینگی سے پاک رکھنے کیلئے خود سے اقدامات کرنے ہونگے۔