راولپنڈی میں دن دیہاڑے دہشت گردی کی واردات انتظامیہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔سید ضیاء اللہ
Posted on November 19, 2013 By Majid Khan گجرات
پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان اشاعت و توحید و سنت کے ناظم اعلی مولانا سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، ناظم اعلی پنجاب قاری عطاء الرحمن، نوجوانان توحید و سنت پنجاب کے ناظم اعلی سید شفاء اللہ شاہ بخاری، امیر ضلع گجرات اعجاز احمدو دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں سانحہ راولپنڈی کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں دن دیہاڑے دہشت گردی کی واردات انتظامیہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
محرم الحرام جیسے بابرکت مہینے میں معصوم لوگوں کی جانیں لینا کھلم کھلا دہشت گردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں حالیہ دہشت گردی ملک کے امن کو برباد کرنے کی سازش ہے۔
انہوں نے وفاقی اور پنجاب حکومت سے پر زور اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی جلدتحقیقات مکمل کر کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔انہوں نے کہا ایسے سفاکانہ واقعات میں ملوث عناصر کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے شہداء کے بلند درجات کی دعا کرتے ہوئے لواحقین کو صبروتحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین بھی کی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com