گجرات کی خبریں 18/11/2013
Posted on November 19, 2013 By Majid Khan گجرات
مہنگائی کے ہاتھوں تنگ عوام خود کشیوں پر مجبور ہو گئے ہیں :چوہدری مصطفی گورائیہ
گجرات (جی پی آئی ) پیپلز پارٹی عوام کے بڑھتے ہوئے مسائل کے حل کے لئے ہر فورم پر بھرپور آواز بلند کرے گی ان خیالات کا اظہار سینئر راہنما پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گجرات چوہدری مصطفی گورائیہ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے مزید کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کو سخت مایوس کر دیا ہے غریب عوام مہنگائی کے ہاتھوں بہت تنگ آ چکی ہے مسلم لیگ ن نے انہیں ریلیف دینے والا کوئی کام نہیں کیا انتخابات سے پہلے کئے ہوئے ایک بھی وعدے پر عمل نہیں ہوا، دہشت گردی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے جس سے پاکستان کے عوام بہت پریشان ہے، حکومت اپنی ترجیحات پر غور کرے اور عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارا دلائے ملک میں دہشت گردی، بیروزگاری، لاقانونیت اور غربت میں اضافے پر حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد خادم اعلیٰ عوام کو چوروں، ڈاکوئوں اوربھتہ خوروں کے رحم وکرم پرچھوڑ کر مرکزی حکومت کے مزے لے رہے ہیں۔ حکمران جماعت کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے، پنجاب حکومت کے عہدیداران پنجاب پر توجہ دینے کی بجائے مرکزکے معاملات پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ خادم اعلیٰ مرکز کی بجائے پنجاب میں اپنی توجہ مرکوز کریں پنجاب کے عوام نے پنجاب کی فلاح کے لئے انہیں ووٹ دیئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
غیر نمونہ نمبر پلیٹ موٹر سائیکل اور اپلائیڈ فارموٹر سائیکل اور کالے شیشے والی گاڑیاں کنٹرول کرنے میں ناکام
گجرات (جی پی آئی) گجرات پولیس بغیر رجسٹریشن چنگ چی رکشے،کیری ڈبے اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ موٹر سائیکل اور اپلائیڈ فارموٹر سائیکل اور کالے شیشے والی گاڑیاں کنٹرول کرنے میں ناکام۔IGپنجاب پولیس نوٹس لیں۔ گجرات کی عوام نےDPOگجرات سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔ گجرات شہر کے چاروں طرف داخلی راستوں پر صبح8:00 بجے سے رات 9:00 بجے تک ناکے لگائے جائے۔ریت اور مٹی لانے والی ٹریکٹر ٹرالیوں کے نمبر پلیٹ ہی موجود نہیں رجسٹریشن کہاں موجود ہوگئی عوام کا کہناہےDPO گجرات چیک کریں کہیں ٹریفک پولیس منتھلی تو نہیں لیتی جو غفلت کرتی ہے۔ گجرات میں پولیس کی توجہ نہ دینے سے عوام نے کچھ گاڑیاں پیٹر انجن سے تیار کی ہے جن پر بہت اچھی باڈی لگاکر اس کے اندر آئس کریم مشین لگاکر محلوں میں آئس کریم سیل کرتے ہیں جس کا نہ کوئی نمبر پلیٹ ہے اور نہ ہی رجسٹریشن بک ہے اس سے بڑھ کر اور کیا ظلم ہوسکتاہے ایک طرف موٹر سائیکل پر گورنمنٹ ٹیکس ہے دوسری طرف پوری گاڑی بغیر نمبر پلیٹ بغیر رجسٹریشن بزنس کررہی ہے یہ گجرات ٹریفک پولیس کی غفلت کی انتہاء ہے۔ ٹریفک پولیس انتہائی غیر ذمہ دار ہوچکی ہے جس کی وجہ سے شہر کے اندر متعدد مسائل کا سامناہے سکول ٹائم پر دارِ ارقم سکول کے سامنے ٹریفک جام رہتی ہے ایک ایک گھنٹہ عوام ذلیل خوار ہوتی ہے DSPٹریفک ذمہ داری کو سمجھیں۔گجرات کی عوام نےIGپنجاب پولیس لاہور اورDPOگجرات سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی او کی ہدایت پر مونجی کی چھڑائی کے دوران گرد کنٹرول اورگوالوں کے خلاف کریک ڈائون کا آغا ز کر دیا
گجرات (جی پی آئی)ڈی سی او کی ہدایت پر مونجی کی چھڑائی کے دوران گرد کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات نہ کرنے اور کیمکل کے ڈرموں میں دودھ سپلائی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا آغا ز کر دیا گے ہے خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت کاروائی ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر عابد حسین بھٹی نے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے مختلف علاقوں میںسڑکوں کے ساتھ واقع رائس شیلرز سے مونجی کی چھڑائی کے دوران گرد اٹھتی ہے جس کی وجہ سے سڑکوں پر ٹھیک طریقے سے نظر نہیں آتا اور کسی بھی وقت حادثات کا خدشہ ہو تاہے۔ انہوں نے ایسے تما م شیلرز مالکان کو خبر دار کیا کہ وہ گرد کنٹرول کرنے کے لئے فوری اقدامات کریں بصورت دیگر ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کاروائی ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ کیمکل کے ڈرموں میں دودھ سپلائی ہونے والا انتہائی مضر صحت ہو جاتاہے ۔ اے سی گجرات نے عوام کی صحت کو نقصان پہنچانے والے ایسے دودھ فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کا آغاز کیا جارہا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کیمکل میں دودھ سپلائی کرنے والے عناصر کی نشاندہی کریں اور ان سے دودھ نہ خرید کر انکی حوصلہ شکنی کریں۔ دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر عابد حسین بھٹی نے شادیوال روڈ پر اچانک کاروائی کرتے ہوئے اوور چارجنگ کرنے والے دو پٹرول پمپ مالکان پر مجموعی طور پر تیس ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے ضلع کی تعمیر و ترقی کے لئے 40 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز کی منظوری دیدی
گجرات ( جی پی آئی) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے ضلع کی تعمیر و ترقی کے لئے 40 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز کی منظوری دیدی ہے، ان فنڈز سے سڑکوں کی تعمیر، تعلیم، صحت ، سیوریج، واٹر سپلائی سمیت دیگر منصوبہ جات مکمل کئے جائیں گے۔ یہ انکشاف ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت ایم این اے چوہدری جعفر اقبال نے کی۔ ڈی سی او آصف بلا ل لودھی، اے ڈی سی فاروق رشید، ایم این ایز نوابزادہ مظہر علی خان، چوہدری عابد رضا ،ایم پی ایز ملک حنیف اعوان، حاجی عمران ظفر، میاں طارق محمود، چوہدری اشرف دیونہ،میجر (ر)ن معین نواز،چوہدری شبیر رضا، سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود، ای ڈی او ز چوہدری محمد اصغر، ڈاکٹر نصرت ریاض، کاشف طاہر و دیگر افسران نے شرکت کی۔ ڈی سی او آصف بلا ل لودھی نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب نے ضلع میں سڑکوں کی تعمیر، محکمہ تعلیم، صحت ، واٹر سپلائی، سیوریج اور دیگر منصوبوں کے لئے چالیس کروڑ روپے ترقیاتی فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ارکان اسمبلی ان منصوبوں کی نشاندہی کریںگے جن کی منظوری کے بعد ان پر کام کا آغا ز ہوگا۔ انہوںنے بتایا کہ تمام ارکان صوبائی اسمبلی کواپنے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے لئے ایک ایک کروڑ روپے کے فنڈز بھی جاری کئے جائیں گے۔ انہوںنے ارکان اسمبلی پر زور دیا کہ وہ اپنے حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی بلا تاخیر نشاندہی کریں ۔اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ایم این اے چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ وزیر اعلی پنجا ب ضلع گجرات کی ترقی کے لئے پر عزم ہیں اور اس مقصد کے لئے چالیس کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکج دیا گیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اب یہ ارکان اسمبلی کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے منصوبوں کی نشاندہی کریں جن سے عوام کو اجتماعی طور پر فائدہ ہو۔ انہوں نے سرکاری افسران کو ہدایت کی کہ وہ ارکان اسمبلی کی طرف سے نشاندہی کی جانے والی سکیموں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میڈم نصاب اخترکی وفات پر نرسنگ سکول عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں ختم قل مذہبی عقیدت و احترام سے پڑھاگیا
گجرات (جی پی آئی) سابقہ ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب لاہور میڈم نصاب اخترکی وفات پر نرسنگ سکول عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں ختم قل مذہبی عقیدت و احترام سے پڑھاگیا۔گزشتہ روز سابقہ ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب لاہور جوکہ 16-11-13 کو وفات پاچکی تھیں اُنکے ایصال ثواب کیلئے نرسنگ سکول عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں ختم قُل مذہبی عقیدت و احترام سے پڑھاگیا۔ختم قل کے موقع پر یعنی18-11-13 کو خصوصی طور پر ختم قل کی محفل سجائی گئی جس میں خصوصی طور پر سیدہ عابدہ پرنسپل نے خطاب بھی کیا اور مغفرت کی دُعا بھی کی نرسنگ سکول کی تمام ٹیچرز نے خصوصی شرکت کی اور مرحومہ کیلئے مغفرت کی دُعا بھی کی۔مرحومہ ایک نیک سیرت بااخلاق اور غریب پرور خواتین تھی اللہ تعالیٰ مرحومہ کی زندگی کی تمام کوتاہیوں کو معاف فرماکر جنت الفردوس میں جگہ عطا فرماوے لواحقین کو صبرِ جمیل (آمین)۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com