بھمبر کی خبریں 19/11/2013
Posted on November 19, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
پاکستان میں وسیع پیمانے پر فرقہ وارانہ دہشت گردی پھیلائی جا رہی ہے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سانحہ راولپنڈی میں پاکستان مخالف قوتیں ملوث ہیں دنیا کی واحد اسلامی ایٹمی طاقت کو کمزور کرنے کیلئے پاکستان میں وسیع پیمانے پر فرقہ وارانہ دہشت گردی پھیلائی جا رہی ہے پاکستانی قوم دشمنوں کے مذموم مقاصد کو باہمی اتفاق و اتحاد اور یکجہتی سے ناکام بنا دیں ان خیالات کا اظہار برطانیہ کے معروف بزنس مین سیاسی و سماجی راہنماچوہدری محمد یونس آف کالچھ نے کیا انہوں نے کہا کہ سانحہ روالپنڈی میں معصوم بے گناہ انسانی قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے اور سانحہ راولپنڈی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے سانحہ میں ملوث افراد کا کوئی مذہب یا دین نہ ہے دہشت گرد انسان کہلانے کے لائق نہیں ہیں حکومت واقع کی غیر جانبدارانہ تحقیققات کیلئے عدالتی کمیشن مقرر کرے اور واقع میں ملوث ملزمان کو عبرتناک سزا دی جائے انہوں نے کہا کہ سانحہ راولپنڈی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں پاکستان مخالف قوتیں اسلامی ایٹمی ملک کو کمزور کرنا چاہتی ہیں پاکستان مخالف قوتیں ایک منظم سازش اور پلاننگ کے تحت پاکستان کے اندر فرقہ وارانہ دہشت گردی کو فروغ دے رہی ہیں پشاور چرچ کے بعد سانحہ راولپنڈی ایک سلسلے کی کڑیاں ہیں انہوں نے کہا کہ مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں ایک بھائی دوسرے بھائی کو کبھی قتل نہیں کر سکتا انہوں نے پاکستانی قوم سے اپیل کی کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے باہمی اتفاق و اتحاد اور یکجہتی سے پاکستان دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلعی ایلیمنٹری تعلیمی بورڈ بھمبر نے سالانہ امتحان برائے سال 2013 کیلئے جماعت ہشتم اور پنجم کے داخلہ شیڈول کا اعلان
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلعی ایلیمنٹری تعلیمی بورڈ بھمبر نے سالانہ امتحان برائے سال 2013 کیلئے جماعت ہشتم اور پنجم کے داخلہ شیڈول کا اعلان کر دیا داخلے کی آخری تاریخ 30 نومبر مقرر جماعت پنجم کی داخلہ فیس 320 روپے جبکہ جماعت ہشتم کی داخلہ فیس 420 روپے ہو گی تفصیلات کے مطابق ضلعی ایلیمنٹری تعلیمی بورڈ بھمبر کے کنٹرولر امتحانات چوہدری محمد اسلم نے سالانہ امتحان برائے سال 2013 کیلئے جماعت ہشتم اور جماعت پنجم کے داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا جس کے مطابق داخلہ بھیجنے کی آخری تاریخ 30 نومبر ہو گی جبکہ جماعت پنجم کی داخلہ فیس 300 اور 20 روپے داخلہ فارم کل فیس 320 روپے جبکہ جماعت ہشتم کی داخلہ فیس 400 روپے اور 20 روپے داخلہ فارم کل فیس 420 روپے ہو گی جبکہ گزٹ فیس 400روپے ہو گی کنٹرولر امتحانات نے 5 دسمبر تک 100 روپے لیٹ فیس اور 10 دسمبر تک ڈبل فیس کیساتھ اور امتحان شروع ہونے سے ایک ماہ قبل ٹرپل فیس کیساتھ داخلہ جمع کروانے کی اجازت دی ہے داخلہ فارم کشمیر بینک کی کسی بھی برانچ سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی کیخلاف سازشیں کرنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہ ہو گا
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیپلز پارٹی کیخلاف سازشیں کرنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہ ہو گا ضلع بھمبر میں پیپلز پارٹی چوہدری عبدالمجید اور چوہدری پرویز اشرف کی قیادت میں متحد ہے جلسوں میں مسلم لیگ نون اور مسلم کانفرنس کے لوگوں کا اکٹھا کر کے پیپلز پارٹی کی قیادت کو بلیک میل نہیں کیا جا سکتا جیالے پیپلز پارتی کیخلاف ہونیوالی ہر سازش کو ناکام بنا دینگے ان خیالات کا اظہار پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے مرکزی ممبر عمر ریاض ساگر اور پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع بھمبر کے صدر بشارت رضا نے چنار میڈیا سنتر میں میٹ دی پریس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت اور جماعت کیخلاف سازشیں کرنے والوں کو پہلے بھی شرمندگی اور ناکامی ان کا مقددر بن چکی ہے آزاد کشمیرکے اندر پیپلز پارٹی اور حکومت وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں متحد ہے پیپلز پارٹی کے نظریاتی مخلص اور جان نثار کارکنان چوہدری عبدالمجید کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پہلے بھی پیپلز پارتی کی سیٹ میں چھرا گھونپا تھا دوبارہ پارٹی میں آکر مسلم لیگ نون کیساتھ ملکر پیپلز پارٹی کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں بیرسٹر سلطان محمود نون لیگ کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں آزاد کشمیر کے عوام اور پیپلر پارٹی کے نظریاتی اور جیالوں نے بیرسٹر سلطان محمود کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع بھمبر کے اندر پیپلز پارٹی ،PSF اور PYO چوہدری عبدالمجید اور چوہدری پرویز اشرف کی قیادت میں متحد ہے برنالہ اور سماہنی میں بیرسٹر سلطان کے جلسوں میں پیپلز پارٹی کے کسی ورکر نے شرکت نہ کی ہے بلکہ مسلم لیگ نون اور مسلم کانفرنس کے لوگوں کو اکھٹا کر کے پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی پیپلز پارٹی کی قیادت کو ایسے بلیک میل نہیں کیا جا سکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شہداء تعلیم القرآن کے قاتلوں کو فی الفور بے نقاب کر کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شہداء تعلیم القرآن کے قاتلوں کو فی الفور بے نقاب کر کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ان خیالات کا اظہار مولانا عمر فاروق اور قاری گلزار احمد جھنگوی نے مکی مسجد میں منعقدہ مذمتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مذہبی قائدین کے ہر حکم کی تعمیل کرینگے ہم صبر و تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں حکومت فی الفور شہداء تعلیم القرآن کے قاتلوں کو بے نقاب کر کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دیں تا کہ مستقل میں ایسے درد ناک واقعات سے بچا جا سکے اگر حکومت نے اپنی ذامہ داری پوری نہ کی اور قاتلوں کو بے نقاب نہ کیا تو خراب حالات کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیر طریقت، رہبر شریعت الحاج پیر سید اعجاز اکبر نقشبندی لاثانی کا دورہ
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیر طریقت، رہبر شریعت الحاج پیر سید اعجاز اکبر نقشبندی لاثانی کا دورہ بھمبر تونین کے مقام پر جامع لاثانی کا افتتاح کیا اور بھمبر میں لاثانی مسجد کا سنگ بنیاد رکھا دورہ بھمبر کے دوران انہوں نے مریدین سے ملاقاتیں کیں دورہ بھمبر کے دوران عمر ریاض ساگر، محمد اسلم نیازی، چوہدری سعید فاضل ، خالد محمود نقشبندی اور دیگر بھی ہمراہ تھے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com