تحریک انصاف کا نیٹو سپلائی روکنے کیلئے نیا منصوبہ تیار

NATO Supply

NATO Supply

پشاور (جیوڈیسک) پارٹی ذرائع کے مطابق 23 نومبر کو رنگ روڑ پشاور میں نیٹو سپلائی روکنے کے لئے عمران خان کی قیادت میں جلسہ ہو گا۔ عمران خان، شیخ رشید اور دیگر سینئر پارٹی رہنما خطاب کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق جلسے کے فوری بعد تحریک انصاف کے ورکرز خیبر پختونخوا کے تین مقامات پر نیٹو سپلائی روک دیں گے۔

اس سلسلے میں صوبے کے منتخب پارٹی عہدیداروں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ہیں۔ تحریک انصاف نے نیٹو سپلائی روکنے کے لئے صوبائی کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی ہیں۔ پہلے مرحلے میں رنگ روڑ پر ہی تین مقامات پر نیٹو سپلائی روکی جائے گی۔

پارٹی ورکرز پاک افغان بارڈر کے قریب بھی نیٹو سپلائی روکیں گے۔ جلسے میں پچاس ہزار کے قریب افراد کی شرکت کا امکان ہے۔ اس حوالے سے سیکیورٹی سمیت دیگر تمام انتظات کی تیاری جاری ہے۔