کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں چھ روز کے بعد موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی اٹھا لی گئی۔
سندھ حکومت کی جانب نو اور دس محرم الحرام کو کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
دس محرم کو سندھ حکومت نے ڈبل سواری پر پابندی میں دو روز کی توسیع کی مدت مکمل ہونے کے بعد ایک مربتہ پھر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی میں دو روز کا اضافہ کر دیا گیا، اب حکومت سندھ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔