شرانگیز مواد اپ لوڈ کرنے پر مقدمہ درج، نوجوان گرفتار

Facebook

Facebook

ٹوبہ ٹیک سنگھ (جیوڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر جرائم کی بڑھتی شرح کے بعد حکومت نے اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔ اس حوالے سے تازہ ترین کارروائی ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے میں کی گئی ہے جہاں تھانہ صدر کمالیہ پولیس نے شر انگیز مواد فیس بُک پر اپ لوڈ کرنے والے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا۔

ملزم رضا کی عمر پچیس برس ہے جس کے قبضے سے کمپیوٹر بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مطابق ملزم کے خلاف دفعہ( 295 اے ) تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔