ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں طوفانی بارشوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے جبکہ 7 افراد تاحال گمشدہ ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق ہفتے سے شروع ہونے والی طوفانی بارشوں کے نتیجے میں ریاض کے نشیبی و نواحی علاقے ابھی تک پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، جبکہ شہر کے بیشتر علاقوں میں معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں۔
محکمہ شہری دفاع نے 1357 افراد کو زندہ بچالیا ہے اور سات گمشدہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب کویت میں پیر کوہونے والی شدید بارش کے باعث ایک پاکستانی شہری سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ملک کے مختلف علاقے برساتی پانی میں ڈوب گئے ہیں۔