واشنگٹن (جیوڈیسک) صدر اوباما نے کانگریس کے ارکان سے ایران کے خلاف پابندیاں سخت نہ کرنے کی درخواست کی ہے، وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام سے باز رکھنے کیلئے سفارتکاری ہی بہترین طریقہ ہے۔
صدر اوباما کا کہنا ہے کہ اگر مذاکرات نہ کرنے کی صورت میں ایران اپنے ایٹمی پروگرام کو مزید بڑھائے گا۔ یورینیم کو افزودہ کر کے اس کے ذخیرے میں اضافہ کرے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری پروگرام سے روکنے کیلئے سفارتکاری ہی بہترین ذریعہ ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق صدر اوباما نے دونوں جماعتوں کے ارکان کانگرس سے ملاقات کی، امریکی صدر کا کہنا تھا مذاکرات نہ کرنے کی صورت میں ایران اپنا جوہری پروگرام کو فروغ دے گا جس پر ہم سب کو تشویش ہے۔